اہم مواد پر جائیں

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (ALL)

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کیا ہے؟

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (ALL) خون اور ہڈی کے گودے میں ہونے والا ایک قسم کا کینسر ہے۔ یہ بچپن میں ہونے والے کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔

امریکہ میں ہر سال تقریبا 3000 بچوں اور 20 سال سے کم عمر نوجوانوں میں ALL کی تشخیص ہوتی ہے۔

ALL زیادہ تر 2 سے 5 سال کی عمر والے بچوں کو ہوتا ہے۔ یہ بڑے بچوں اور نوعمروں میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس کا اثر لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔

نوزائیدہ بچوں میں ALL شاذونادر ہی ہوتا ہے۔ امریکہ میں ہر سال ایک سال سے کم عمر بچوں میں ALL کے تقریبا 90 مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے۔

ALL کا سب سے عام علاج کیموتھیراپی ہے۔ ALL کے علاج میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بچوں میں ALL کے لیے مجموعی علاج کی شرح تقریبا 90 فیصد ہے۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کس وجہ سے ہوتا ہے؟

لیوکیمیا میں، ہڈی کے گودے میں کینسر کے خلیات تیزی سے بڑھتے ہیں۔ کینسر کے یہ خلیات ناقص خون کے سفید خلیات ہیں جنہیں بلاسٹس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب ایسا مرض لاحق ہوتا ہے، تو صحیح سالم خون کے خلیات — خون کے سفید خلیات، سرخ خون کے خلیات، اور پلیٹلیٹس — اپنا کام صحیح طور سے نہیں کر سکتے۔

ALL خون کے سفید خلیات کو متاثر کرتا ہے جنہیں لمفوسائٹس کہا جاتا ہے۔ یہ خلیات انفیکشن سے لڑتے ہیں اور جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

لمفوسائٹس دو قسم کے ہوتے ہیں: بی لمفوسائٹس اور ٹی لمفوسائٹس۔ ALL دونوں میں سے کسی بھی لمفوسائٹس سے پیدا ہو سکتا ہے، اسی لیے ALL کے معاملے یا تو بی-خلیہ یا ٹی-خلیہ ALL کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بی-خلیہ ALL سب سے زیادہ عام ہے۔

ALL کے زیادہ تر معاملات میں اس کی کوئی معلوم وجوہات نہیں ہیں۔

کچھ موروثی سنڈرومز کا تعلق ALL کے بڑھے ہوئے خطرے سے ہے۔

گرافک میں خون بننے کا طریق کار اور کس طرح وہ بلاسٹ خلیات کا نتیجہ بنتا ہے وہ دکھا رہا ہے۔ گرافک کی شروعات خون خام خلیہ سے ہوتی ہے۔ بائیں طرف اس کی شاخیں مائیلوئیڈ خام خلیہ میں پھیل جاتی ہیں، جو پلیٹلیٹس، خون کے سرخ خلیات، مائیلوبلاسٹ، اور مونوبلاسٹ میں پھیل جاتے ہیں۔ مائیلوبلاسٹ خون کے سفید خلیات میں بدل جاتا ہے (جسے گرانولوسائٹس بھی کہا جاتا ہے) اور مونوبلاسٹ مونوسائٹ میں بدل جاتا ہے۔ خون کے خام خلیہ کا دایاں حصہ لمفائڈ خام خلیہ میں جاتا ہے، جو لمفوبلاسٹس (جو خون کے سفید خلیات میں بدل جاتے ہیں) میں پھیل جاتاہے۔

ALL خون کے سفید خلیات کو متاثر کرتا ہے جنہیں لمفوسائٹس کہا جاتا ہے۔ ALL کے شکار مریضوں کے ہڈی کے گودے میں بہت زیادہ ناقص خون کے سفید خلیات (بلاسٹس) ہوتے ہیں۔ یہ خلیات معمول کے مطابق کام نہیں کرتے۔ یہ عام خون کے سفید خلیات، سرخ خون کے خلیات، اور پلیٹلیٹس کو ہٹاکر ان کی جگہ لے لیتے ہیں۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے آثار نشانیاں اور علامات کیا ہیں؟

ایکیوٹ لیوکیمیا کا مطلب علامات کا تیزی سے بگڑنا۔

بچے بہت بیمار ہوسکتے ہیں اور انہیں فوری طور پر طبی توجہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ALL میں، درج ذیل آثار اور علامات شامل ہو سکتی ہیں:

  • تھکاوٹ
  • ہڈیوں یا جوڑوں میں درد
  • بخار
  • بار بار انفیکشنز کا ہونا
  • آسانی سے گھاؤ لگ جانا اور خون بہنا جسے روکنا مشکل ہو
  • چھوٹے چھوٹے، ہموار، جلد پر گہرے سرخ ددوڑے (پٹیکیائے) ہونا
  • گردن، بغل، پیٹ یا زانؤں کے بیچ میں گانٹھ کا ہونا
  • پسلیوں کے نیچے درد یا بھاری پن محسوس کرنا
  • پیلا پن
  • بھوک نہ لگنا
  • سانس لینے میں دقت
  • جگر کا بڑھ جانا
  • تلّی کا بڑھ جانا
نسیج کے دو سلائڈوں کے آس پاس کی مثال جو عام خون کے خلیات اور حال ہی میں ALL کی تشخیص کیے گئے خون کے خلیات کے درمیان فرق کی وضاحت کرتی ہے۔

لیوکیمیا کے شکار بچوں کے خون میں عام طور پر خون کے سفید خلیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تشخیص کس طرح کی جاتی ہے؟

ڈاکٹرز جسمانی معائنہ کر کے، اس سے متعلق طبّی معلومات حاصل کرکے اور خون کے ٹیسٹوں کے نتائج دیکھنے کے بعد لیوکیمیا کا شک ظاہر کر سکتے ہیں۔

لیوکیمیا بیماری کی تشخیص کی تصدیق کرنے کے لیے ہڈی کے گودے کے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر لیوکیمیا پایا جاتا ہے، تو یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آيا ALL جسم کے دوسرے حصوں میں ہے یا نہیں اور ALL کی ذیلی قسم کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اضافی ٹیسٹس کئے جائیں گے۔

کینسر کا پتا چل جانے پر، کینسر کی ذیلی اقسام کی نشاندہی کرنے کے لیے ہڈی کے گودے پر مزید ٹیسٹس کئے جائیں گے۔

کینسر کی تشخیص کے بعد کے ٹیسٹس

دیکھ بھال کرنے والی ٹیم یہ پتا لگانے کے لیے ٹیسٹس کرے اگر وہ جسم کے دوسرے حصوں میں بھی ہے۔

لمبر پنکچر

لمبر پنکچر یہ دکھائے گا اگر لیوکیمیا مرکزی اعصابی نظام تک پھیل گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ LP یا اسپائنل ٹیپ بھی کہا جاتا ہے۔

جب یہ کیا جارہا ہو تو مریضوں کو اسی وقت کیموتھیراپی بھی دی جا سکتی ہے۔ اسے پروفائلیکٹک انٹراتھیکل کیموتھیراپی کہا جاتا ہے۔ یہ ALL کو سیریبرواسپائنل فلوئیڈ میں پھیلنے سے بچانے کے لیے دیا جاتا ہے۔

سینے کا ایکسرے

سینے کا ایکسرے یہ دیکھنے کے لیے کیا جائے گا، آيا لیوکیمیا خلیات نے سینے کے وسط میں کسی ڈھیر کی شکل اختیار کی ہے یا نہیں۔

دیگر امیجنگ ٹیسٹس اور لیبارٹری ٹیسٹس

مریضوں کو مخصوص آثار اور علامات ہیں یا نہیں یہ دیکھنے کے لیے دیگر امیجنگ مطالعہ جات اور لیبارٹری ٹیسٹس کئے جاسکتے ہیں۔

بچے پیدا کرنے کی عمر والی خواتین مریضوں کے حمل کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے مرد مریضوں کا الٹراساؤنڈ کے ذریعے معائنہ کیا جا سکتا ہے کہ آيا فراہم کنندہ کو فوطے کے شامل ہونے کا شبہ ہے۔ یہ ALL میں شاذو نادر ہے۔ یہ 1 سے 2 فیصد مردوں میں ہوتا ہے۔

اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق مشاورت

اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق مشاورت اور/یا محفوظ رکھنے کے اختیارات مردوں اور خواتین کو پیش کیے جانے چاہئيں، خاص طور پر عنفوان شباب کے نوجوان مرد اور خواتین۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کا علاج

کیموتھیراپی بچپن کے ALL والے مریضوں کے لیے اصل علاج ہے۔ علاج میں دواؤں کا ایک مجموعہ شامل ہوتا ہے۔ اسے مکمل کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔

عموما علاج خارجی مریض کے طور پر دیا جاتا ہے۔ لیکن ایسا وقت آسکتا ہے جب مریضوں کو ہسپتال میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔

امریکہ میں بہت سے کینسر کے مراکز اور ہسپتال ALL کا علاج کرتے ہیں۔ خاص دوائیں، خوراک اور دوا دینے کا وقت کچھ حد تک الگ الگ ہو سکتا ہے۔ لیکن علاج کے اصول ایک جیسے ہیں۔

علاج کے منصوبہ کا انحصار مریض کی تشخیصی ٹیسٹس کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔

مرکزی ورید تک رسائی کا آلہ حاصل کرنے کے لیے مریضوں کے پاس ایک سرجیکل طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔ یہ آلہ سوئی چبھونے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹس کے لیے مریضوں کا خون لیا جا سکتا ہے اور آلہ کے ذریعے نسوں میں (IV) ادویات، سیال مادے، خون کی مصنوعات، اور غذا پہنچائی جا سکتی ہے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد اسے ہٹا دیا جائے گا۔

مریض کو دوران علاج اسکول کا کچھ ناغہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن علاج کے مرکز، اسکول، والدین، اور طالب علم اس کے لیے مل کر کام کرسکتے ہیں تاکہ طالب علم جس حد تک ممکن ہو اسکول جا سکے۔

جوکھم والا گروپ

ڈاکٹرز رفتہ رفتہ جوکھم والے گروپ کی بنیاد پر انفرادی مریضوں کے علاج کو موافق بنا لیں گے۔

جوکھم والے گروپ کا تعلق سے اس بات کا امکان سے ہے کہ مریض کا کینسر یا تو علاج پر کوئی رد عمل نہیں دکھائے گا (ریفریکٹری)، یا وہ علاج پر ابتدائی رد عمل دکھا کر واپس آجائے گا (پہلی حالت پر واپسیپہلی حالت پر واپسی یا ریفریکٹری ALL کے لیے علاج کے اختیارات ہیں۔

علاج کے مرکز کے اعتبار سے جوکھم والے گروپ کے نام مختلف ہیں۔ عموما، ان جوکھم والے گروپوں کو کمتر، معیاری، اعلی اور بہت اعلی کہا جاتا ہے۔

کیموتھیراپی کے طریقے اور دوا کی قسمیں بچوں کے جوکھم گروپ پرمبنی ہیں۔ مثلا، زیادہ جوکھم والے لیوکیمیا کے شکار بچوں اور نوعمر افراد کو کم جوکھم والے ALL کے شکار بچوں کی بہ نسبت عام طور پر زیادہ کینسر مخالف ادویات اور/یا ادویات کی زیادہ خوراکیں دی جائيں گی۔

کچھ معاملوں میں، علاج میں اہدافی تھیراپی، امیونوتھیراپی، اور ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ بھی شامل ہو سکتا ہے (اسے ہڈی کے گودے کی پیوندکاری یا خام سیل ٹرانسپلانٹ بھی کہا جاتا ہے)۔

جوکھمگروپ کا تعین مندرجہ ذیل کے مطابق کیا جاتا ہے:

  • کینسر بی لمفوسائٹس میں شروع ہوا ہے یا ٹی لمفوسائٹس میں — بی خلیہ ALL کو ٹی خلیہ ALL کے مقابلے میں کم جوکھم والا مانا جاتا ہے۔
  • عمر — بی سیل ALL کے شکار ایک سے نو سال کی عمر کے درمیان کے بچوں کو عموما کم یا زیادہ جوکھم والا مریض مانا جاتا ہے۔ ایک سال سے کم اور دس سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو زیادہ جوکھم والا مریض مانا جاتا ہے۔ (علاج کے مراکز میں عمر کی حد مختلف ہوسکتی ہے۔)
  • تشخیص کے دوران سفید خون کے خلیہ کا شمار — 50,000 سے کم خلیوں کی تعداد والے بچوں کو کم جوکھم میں مانا جاتا ہے۔
  • کروموسومس یا جینس میں ہونے والی کچھ تبدیلیاں
  • کروموسومس کی تعداد — ہائپرڈڈیپلائڈ کے معاملے (50 سے زائد کروموسومس) کو کم جوکھم میں مانا جاتا ہے جبکہ ہائپوڈیپلائڈ کے معاملے (44 سے کم کروموسومس والے بچے) کو زیادہ جوکھم میں مانا جاتا ہے۔
  • علاج پر ردعمل — ایسے معاملات جہاں لیوکیمیا کے خلیات میں تھیراپی کے پہلے چند ہفتوں میں مؤثر طریقے سے گراوٹ آتی ہے، انہیں کم جوکھم والا مانا جاتا ہے۔
  • کم سے کم باقی ماندہ بیماری — بہت سے پیڈیاٹرک کینسر کے مراکز کم سے کم باقی ماندہ امراض (MRD) کا پتہ لگانے کے لیے انتہائی حساس ٹیسٹس کرتے ہیں۔
  • کیا تشخیص کے وقت (سیریبرواسپائنل فلوئیڈ) (CSF) میں لیوکیمیا کے خلیات پائے گئے ہیں — اگر خلیات CSF میں پھیل گئے ہیں، تو اس مرض کا علاج مزید انٹراتھیکل تھیراپی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

علاج کے تین مراحل

ALL کے علاج کے تین مراحل ہیں اور انہیں مکمل ہونے میں تقریبا دو سے تین سال کا وقت لگتا ہے۔

دوسری تھیراپیز

کچھ معاملات میں، ڈاکٹرز اضافی علاج کے اختیارات کی تجویز دے سکتے ہیں۔

مطلوبہ تھراپی

اہدافی تھیراپی میں ان دواؤں کا استعمال ہوتا ہے جو کینسر خلیات تلاش کرتی ہیں اور آس پاس کے عام خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر ان پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ اس قسم کی تھیراپی صرف اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب کینسر کی شناخت کے قابل جین مارکرز موجود ہوں اور جو دستیاب اہدافی دواؤں پر رد عمل دکھاتے ہوں۔

اہدافی تھیراپیز ادویات ایمیٹینیب یا ڈساٹینب فلاڈلفیا کروموسوم مثبت ALL اور فلاڈلفیا لائک ALL کے شکا مریضوں کے علاج میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

رکسولیٹینیب کا استعمال ALL کی ایک قسم کے علاج کے لیے کیا جا سکتا ہے جسے فلاڈلفیا کی طرح کا ALL بھی کہا جاتا ہے۔

امیونوتھیراپی

امیونوتھیراپی کینسر کے علاج کی وہ قسم ہے جو کینسر سے لڑنے کے لیے مدافعتی نظام استعمال کرتی ہے۔ عموما، امیونوتھیراپی کینسر خلیات کو تلاش کرنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتے ہوئے کام کرتی ہے۔ اس کے بعد یہ کینسر کے خلیات پر حملہ کر سکتی ہے اور/یا کینسر پر ردعمل کرنے کے لیے مدافعتی نظام کی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے۔

امیونوتھیراپی میں مونوکلونل اینٹی باڈی ادویات جیسے بلینیوٹوموماب، اینوٹوزومیب اوزوگیمائسین، اور ریٹوکسیماب شامل ہو سکتی ہیں۔ کیمرک اینٹیجن ریسپٹر (CAR) ٹی سیل، جیسے ٹیساگنلیکلیوسل بھی ممکنہ علاج ہوسکتا ہے۔

ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ (جسے ہڈی کے گودے کی پیوند کاری یا خام خلیہ کا ٹرانسپلانٹ بھی کہا جاتا ہے)

ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ کی تجویز (جسے ہڈی کے گودے کی پیوند کاری یا خام خلیہ کا ٹرانسپلانٹ بھی کہا جاتا ہے) ان بچوں کے لیے دی جا سکتی ہے جو دوبارہ مرض لاحق ہونے کے خطرے سے دو چار ہوں یا جن کے ALL پر علاج کا اثر نہیں ہو پارہا ہے۔ مریضوں کو طبی طور پر اہل اور ان کے پاس مناسب ڈونر ہونی چاہیے۔

ڈاکٹرز یہ طے کرنے کے لیے کی مریض کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے یا نہیں یہ دیکھتے ہیں کہ انڈکشن کیموتھیراپی نے مریض پر کتنی اچھی طرح کام کیا ہے۔

ریڈیئیشن

ریڈیئیشن ALL علاج میں بہت کم استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ان معاملوں میں دیا جا سکتا ہے جہاں ALL دماغ، حرام مغز، یا خصیوں تک پہنچ گئے ہوں۔ 2019 کے ایک مطالعہ سے پتا چلا ہے کہ ALL کے لیے مرکزی عصبی نظام کا ریڈیئیشن نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

ریڈیئیشن مریضوں کو ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ حاصل کرنے کی تیاری کرنے کے لیے بھی دی جا سکتی ہے (جسے عام طور پر ہڈی کے گودے کی پیوند کاری یا خام خلیہ کا ٹرانسپلانٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔)

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا علاج کے ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ضمنی اثرات کے بارے میں پیشگی بتانا مشکل ہے۔ ان کا انحصار دوا پر ہوتا ہے اور یہ کہ اس پر ایک شخص کا رد عمل کس طرح کا ہوتا ہے۔ ایک ہی دوا سے الگ الگ لوگوں پر مختلف اثرات ہو سکتے ہیں۔

ALL علاج کے کسی بھی مرحلہ میں ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔ علاج کے پہلے ہفتے (ابتدائی مرحلہ) میں زیادہ شدید اور سنگین ضمنی اثرات ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ان ضمنی اثرات کے علاج بھی موجود ہیں۔

ضمنی اثرات میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے لیے حالت مرض کی پیشگوئی کیا ہے؟

ALL والے تقریبا اٹھانوے فیصد بچوں میں علاج شروع ہونے کے بعد کچھ ہی ہفتے میں مرض میں کمی آجاتی ہے۔

ALL کے شکار نوّے فیصد سے زائد بچے صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ مریضوں کو تقریبا پانچ سالوں تک صحتمند رہنے کے بعد ہی صحتیاب مانا جاتا ہے۔

کم خطرہ والے گروپ میں ALL کے مریضوں کے زندہ رہنے کی شرحیں پچانوے فیصد سے زائد ہو سکتی ہیں۔

اگر مریض کسی ایسے قسم کے ALL کے شکار ہیں جو علاج (ریفریکٹری) پر کوئی ردعمل نہیں دکھاتا ہے یا جو علاج کے بعد (پہلی حالت پر) واپس آجاتے ہیں، تو طبی ٹیم علاج کے اختیارات پر تبادلہ خیال کرے گی۔

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا سے علاج کے بعد تاخیر سے ہونے والے اثرات

ALL کے کچھ مریضوں میں دیر سے اثرات دکھائی دے سکتے ہیں۔ تاخیر سے ہونے والا اثر صحت سے متعلق ایک ایسا مسئلہ ہے جو علاج ختم ہونے کے کئی مہینے یا سالوں بعد پیدا ہوتا ہے۔

کینسر کے شکار مریضوں کو چاہئے کہ وہ کینسر کے علاج کے بعد مسلسل اپنے معالجاتی مرکز کی دیکھ بھال کی ٹیم اور/یا کمیونٹی میں بنیادی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ تاخیر سے ہونے والے اثرات کا اکثر علاج کیا جا سکتا ہے یا کچھ معاملوں میں روکا جا سکتا ہے۔

مختلف علاجوں کے تاخیر سے ہونے والے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سبھی مریضوں پر تاخیر سے ہونے والے اثرات ہوں گے۔ جن مریضوں کا علاج ایک ہی جیسا کیا گیا ہے ان کو تاخیر سے ہونے والے مختلف اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ALL کے شکار مریضوں میں درجہ ذیل کا خطرہ ہو سکتا ہے:

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تحقیق کے لیے موجودہ مرکز توجہ

موجودہ تحقیق میں ان بچوں کے لئے زیادہ موثر علاج تیار کرنے پر توجہ مرکوز ہے جن کا کینسر اصل تھیراپی پر رد عمل نہیں دکھاتا ہے۔

محققین ایسے معالجے تیار کرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں جن سے کینسر سے بچے لوگوں پر تھیراپی اور تاخیر سے ہونے والے اثرات میں ضمنی اثرات دکھائی نہیں دیتے ہیں۔


نظر ثانی: فروری 2020